اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ حسینی نے مزید کہا ہے کہ عید فطرایک ایسی عید ہےکہ نمازی ایک مہینہ روزہ رکھ کراس دن خداوندمتعال سے اجروثواب حاصل کرتےہیں اوراس عید کی بہت زیادہ اہمیت بیان کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عید فطراس وقت ہمارے لیے حقیقی عید ہے کہ جب ہم تہذیب نفس کے راستے میں کامیاب ہوئے ہو اورہمارے اندرایک بہت بڑی تبدیلی ایجاد ہوئی ہو۔
امام جمعہ یاسوج نے مزید کہا ہے کہ مسلمانوں کوامام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہوراوراسلام اورمسلمانوں کےدشمنوں کے شرسے محفوظ رہنے کے لیے بہت زیادہ دعا کرنی چاہیے۔
آیت اللہ حسینی نےکہا ہے کہ صہیونی حکومت گزشتہ ۶۶سالوں سے فلسطینی مسلمانوں کوقتل کررہی ہے اوروہ کسی چھوٹے بڑے اورمردوعورت پربھی رحم نہیں کرتی۔
امام جمعہ یاسوج نے خطے کے امن کےلیے اوباما کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کہتا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ہتھیارپھینکنے سے ہی خطے میں امن قائم ہوسکتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے بلکہ کینسرکے اس پھوڑے اسرائیل کی مکمل نابودی اورمسلمانوں بالخصوص فلسطینی عوام کے حقوق ادا کرنے کے ذریعے ہی خطے میں امن وامان قائم ہوسکتا ہے۔
.......
/169